Discover the Earth Provide Latest Updates News and All Upcoming New Movies for free download and Watch Online.

Show Now

Breaking

Saturday, 7 April 2018

چیف جسٹس نے خواجہ سعد رفیق کو طلب کر لیا۔ وجہ جانئے


چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریلوے میں 60 ارب روپے کی مبینہ کرپشن پر از خود نوٹس کیس میں خواجہ سعد رفیق کو بھی طلب کرلیا ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بھارت کے ان پڑھ وزیر ریلوے لالو پرساد نے ادارے کو منافع بخش بنادیا ، پاکستان میں صرف دعوے کیے جاتے ہیں ۔


سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں ریلوے میں 60 ارب روپے کی مبینہ کرپشن پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، سیکرٹری ریلوے اور بورڈ ممبران کو خسارے اورنقصانات کے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ 


چیف جسٹس نے کہا بھارت کے ان پڑھ وزیر ریلوے نے ادارے کو منافع بخش بنا دیا، آج اس کی تھیوری ہاورڈ یونیورسٹی میں پڑھائی جاری ہے ، ہمارے ہاں صرف جلسوں میں منافع بخش ہونے کے دعوے کیے جاتے ہیں لیکن اصل صورتحال مختلف ہے، یہ بادشاہت تھوڑی ہے کہ جس کا جو جی چاہے کرتا پھرے۔ 

No comments:

Post a Comment